1 جون 2017 - 17:32
برسی امام خمینی کے موقع پرسندھ بھر میں سیمینارز اور کانفرنس منعقد کی جائیں گی:اصغریہ

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے رہبر انقلاب اسلامی کی 29 ویں برسی 4 جون کو سندھ بھر میں منائی جائے گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد()اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے رہبر انقلاب اسلامی کی 29 ویں برسی 4 جون کو سندھ بھر میں منائی جائے گی جس میں سیمینار و کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ میڈیا سیل کے ترجمان علی جعفری نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا جب بھی حریت پسند اور انقلابی قوموں کی زندگیوں میں انقلاب رونما ہوتے ہیں ان واقعات کے پس منظر میں نظریات و شخصیات کا عمل و دخل ہوتا ہے کچھ شخصیات علاقہ یا ملک تک محدود نہیں بلکہ جن کے اثرات عالمی سطح پر ہوتے ہیں امام خمینی نے جو انقلاب برپا کیا جو صرف ایک خطہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلومین و مستضفین کی امید کا مرکزہے امام خمینی کے انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوئی بحرین، سعودی عرب،یمن ،عراق ،شام ،لبنان میں حریت پسندوں نے اپنا تشخص دنیا پر واضع کیا دنیا بھر میں بالخصوص مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری کے تحرک کا نقطہ امام خمینی کی فکری انقلابی سوچ کی بدولت ہے امام خمینی کی فکر ،نظریہ کو دنیا بھر میں پھیلانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔مزید کہا کے سندھ بھر میں حیدرآباد ، میرپور خاص ،خیرپور،اور دیگر شہروں میں سیمینار منعقد کیئے جائیں گے جس میں علماء کرام ودانشور حضرات خطاب کریں اور امام خمینیؒ کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے ۔
برسی امام خمینی کے موقع پرسندھ بھر میں سیمینارز اور کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲